تازہ ترین
ڈی ای او سوات کے تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری۔ گورنمنٹ پرائمری سکول وچ خوڑنویکلے کا تمام عملہ معطل ،مڈل سکول وچ خوڑ نویکلے کے ہیڈ ماسٹر کی سرزنش خیبر پختونخوا حکومت کے جانب سے اقبال ڈے پر چھٹی بر قرار رکھنے کا فیصلہ۔۔ تمام تعلیمی ادارے بند رہینگے۔ ڈی ڈی ای او سوات نومبر کو اقبال ڈے پر چھٹی نہیں ہوگی دفاتر اور اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ڈپٹی ڈی ای او سوات ذولفقار الملک احسان خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں نیا سکول یونیفارم متعارف کرانے کی غرض سے منگل کے دن پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ مشاورتی سیمینار منعقد ایس ای ڈی مڈل اینڈ پرائمری سکولز سپورٹس ایونٹ حافظ ڈاکٹرمحمد ابراہیم سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ای او تعینات، پہلے ہی دن کئی سکولوں کا دورہ، بچوں کے یونفارم پر شدید برہمی کا اظہار آواز استاد عوام ،والدین اور بالخصوص اساتذہ تک پہچانے کےلئےسوات ایجوکیشن اردووویب سائٹ

ٹیچرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں مظاہرہ

سوات(مالاکنڈ نیوز ڈاٹ کام)پختونخوا کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں مظاہرہ ، مینگورہ سیدو شریف سڑک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ،مطالبات کے حق میں نعرہ بازی ، تفصیلات کے مطابق پختونخوا کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں اور آراکین نے اپ گریڈیشن کی منظوری اور انکم ٹیکس کے خاتمے کیلئے جہانزیب کالج سیدوشریف کے سامنے احتجاجی مظاہ کیااور مینگورہ سیدو روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدرپروفیسر عنایت اللہ ، جنرل سیکرٹری پروفیسر پختون زادہ ، پروفیسر اجمل خان نے کہا کہ اپ گریڈیشن ہمارا بنیادی حق ہے لیکن حکومت ہمیں نظرانداز کررہی ہے ، انہوں نے کہا ہم انکریز انکم ٹیکس دینے کیلئے کسی صور ت تیار نہیں اسلئے حکومت اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لے ، اس موقع پر کالج کے پروفیسروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ، مظاہرہ میں سوات سمیت بونیراور شانگلہ کے تمام کالجوں کے پروفیسر ز نے کثیر تعداد میں شرکت ، اس موقع پر پختونخواہ کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خان بہادر بھی موجود تھے ، انہوں نے تمام پروفیسرز کو مظاہرے میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو تمام پروفیسرز اور طلبہ سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔


Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/sededupk/public_html/news/inc/header.php:111) in /home/sededupk/public_html/news/post.php on line 43