تازہ ترین
ڈی ای او سوات کے تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری۔ گورنمنٹ پرائمری سکول وچ خوڑنویکلے کا تمام عملہ معطل ،مڈل سکول وچ خوڑ نویکلے کے ہیڈ ماسٹر کی سرزنش خیبر پختونخوا حکومت کے جانب سے اقبال ڈے پر چھٹی بر قرار رکھنے کا فیصلہ۔۔ تمام تعلیمی ادارے بند رہینگے۔ ڈی ڈی ای او سوات نومبر کو اقبال ڈے پر چھٹی نہیں ہوگی دفاتر اور اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ڈپٹی ڈی ای او سوات ذولفقار الملک احسان خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں نیا سکول یونیفارم متعارف کرانے کی غرض سے منگل کے دن پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ مشاورتی سیمینار منعقد ایس ای ڈی مڈل اینڈ پرائمری سکولز سپورٹس ایونٹ حافظ ڈاکٹرمحمد ابراہیم سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ای او تعینات، پہلے ہی دن کئی سکولوں کا دورہ، بچوں کے یونفارم پر شدید برہمی کا اظہار آواز استاد عوام ،والدین اور بالخصوص اساتذہ تک پہچانے کےلئےسوات ایجوکیشن اردووویب سائٹ

ڈی ای او سوات کے تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری۔ گورنمنٹ پرائمری سکول وچ خوڑنویکلے کا تمام عملہ معطل ،مڈل سکول وچ خوڑ نویکلے کے ہیڈ ماسٹر کی سرزنش

18 نومبر 2015۔۔۔۔ گورنمنٹ پرائمری سکول وچ خوڑنویکلے کو 12 بجکر 45 منٹ پر بند کرنے پرحافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم برہم ہوگئے اور متعلقہ سکول کے تمام عملے کو فوری طور معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج محکمہ ایجوکیشن کے ڈی ای او حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم نےاے ایس ڈی ای او فضل خالق اور دیگر سٹاف کے ہمراہ تحصیل خوازہ خیلہ کےمختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ پرائمری سکول نویکلے وچ خوڑ12 بجکر 45 منٹ پہنچنے پر سکول بند پایاجس پربرہم ہوگئے اور اے ایس ڈی ای سرکل خوازہ خیلہ امتیاز علی سے سات دنوں کے اندر رپورٹ طلب کرکے سکول کے تمام عملے کو فوری طور پرمعطل کردیا۔ڈی ای او سوات نے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مڈل سکول وچ خوڑ نویکلے بھی گئے، وہاں پر پی ٹی سی اکاونٹ کی آڈٹ کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر کی سرزنش کرکے دس دنوں کے اندر پی ٹی سی رقوم کی مکمل رپورٹ آفس میں جمع کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ اسی طرح معائنوں کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے شام کے وقت سکولوں کی چوکیداروں سے ملے۔سنگوٹہ پرائمری و ٘مڈل سکول کو ڈیوٹی پر دیکھتے ہوئے انھیں سراہا۔ ڈی ای او سوات اگلے مہینے سے اپر سوات سکولوں کے معائنے کے لئے شیڈول ترتیب دینگے۔


Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/sededupk/public_html/news/inc/header.php:111) in /home/sededupk/public_html/news/post.php on line 43