تازہ ترین
ڈی ای او سوات کے تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری۔ گورنمنٹ پرائمری سکول وچ خوڑنویکلے کا تمام عملہ معطل ،مڈل سکول وچ خوڑ نویکلے کے ہیڈ ماسٹر کی سرزنش خیبر پختونخوا حکومت کے جانب سے اقبال ڈے پر چھٹی بر قرار رکھنے کا فیصلہ۔۔ تمام تعلیمی ادارے بند رہینگے۔ ڈی ڈی ای او سوات نومبر کو اقبال ڈے پر چھٹی نہیں ہوگی دفاتر اور اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ڈپٹی ڈی ای او سوات ذولفقار الملک احسان خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں نیا سکول یونیفارم متعارف کرانے کی غرض سے منگل کے دن پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ مشاورتی سیمینار منعقد ایس ای ڈی مڈل اینڈ پرائمری سکولز سپورٹس ایونٹ حافظ ڈاکٹرمحمد ابراہیم سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ای او تعینات، پہلے ہی دن کئی سکولوں کا دورہ، بچوں کے یونفارم پر شدید برہمی کا اظہار آواز استاد عوام ،والدین اور بالخصوص اساتذہ تک پہچانے کےلئےسوات ایجوکیشن اردووویب سائٹ

حافظ ڈاکٹرمحمد ابراہیم سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ای او تعینات، پہلے ہی دن کئی سکولوں کا دورہ، بچوں کے یونفارم پر شدید برہمی کا اظہار

)سیڈ نیوز(حافظ ڈاکٹرمحمد ابراہیم نے سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈی ای او اپنے فرائض سنبھال لئے۔ وہ اس سے پہلے دیر میں ڈی ای او پوسٹ پر اپنے ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔ سوات ڈی ای او حافظ ڈاکٹرمحمد ابراہیم نےچارج سنبھالنے کے بعد آج کبل سرکل کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ جہاں پر وہ طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور دیگر سٹاف سے بھی ملے۔ انھوں نے سکولوں میں اساتذہ کے کارکردگی کو سراہا اور کئی سکولوں میں ریکارڈ چیک کرنے کے بعد کمی کی نشاندہی بھی کئے۔ پرائمری سکولوں میں بچوں کے یونیفارم میں نہ ہونے اور اس طرف توجہ نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اور آئندہ کے لئے ڈسپلن پر کسی سے بھی نرمی نہ ہونے کی ہدایات جاری کردئے۔انھوں نے بر سوات کے سکولوں کے ڈسپلن اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئےبحرین، کالام، اتروڑ، گبرال اور دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کا اظہار خیال بھی کیا۔


Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/sededupk/public_html/news/inc/header.php:111) in /home/sededupk/public_html/news/post.php on line 43