تازہ ترین
ڈی ای او سوات کے تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری۔ گورنمنٹ پرائمری سکول وچ خوڑنویکلے کا تمام عملہ معطل ،مڈل سکول وچ خوڑ نویکلے کے ہیڈ ماسٹر کی سرزنش خیبر پختونخوا حکومت کے جانب سے اقبال ڈے پر چھٹی بر قرار رکھنے کا فیصلہ۔۔ تمام تعلیمی ادارے بند رہینگے۔ ڈی ڈی ای او سوات نومبر کو اقبال ڈے پر چھٹی نہیں ہوگی دفاتر اور اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ڈپٹی ڈی ای او سوات ذولفقار الملک احسان خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں نیا سکول یونیفارم متعارف کرانے کی غرض سے منگل کے دن پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ مشاورتی سیمینار منعقد ایس ای ڈی مڈل اینڈ پرائمری سکولز سپورٹس ایونٹ حافظ ڈاکٹرمحمد ابراہیم سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ای او تعینات، پہلے ہی دن کئی سکولوں کا دورہ، بچوں کے یونفارم پر شدید برہمی کا اظہار آواز استاد عوام ،والدین اور بالخصوص اساتذہ تک پہچانے کےلئےسوات ایجوکیشن اردووویب سائٹ

ٹی ڈبلیو ایف کے جانب سے اساتذہ کے لئے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ آن لائن مینجمنٹ سسٹم کا اجراء

ٹریننگ میں شامل اساتذہ نے آن لائن ورکشاپ سسٹم کو سراہا۔ ٹی ڈبلیو ایف کے مینجمنٹ باڈیز کے شکرگزار ہیں۔ محمد ایوب صدر ایس ایس ٹیز پرانے طریقہ تدریس کو جدید طریقہ تدریس میں جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے بدلنے کی کوشش جاری رہی گی۔ڈی ایم خورشید خان ٹی ڈبلیو ایف (نمایندہ سوات) ٹی ڈبلیو ایف اور سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے اساتذہ کے لئے جاری ورکشاپ میں آن لائن مینجمنٹ سسٹم کا اجرا ہوا۔ تفصیلا ت کے مطابق پا میر ہوٹل منگورہ میں جاری سوات میں اپنے جدید طرز انداز کے ساتھ ٹی ڈ بلیو ایف ٹریننگ برائے اساتذہ آن لائن مینجمنٹ سسٹم تک پہنچ گیا ہے۔سیشن کے دوران اساتذہ سے مختلف عنوانات سے پراجیکٹ تیار کرلئے گئے۔ جس کو اساتذہ نے ٹی ڈبلیو ایف فیلوزڈاٹ کام پر پاکستان بھر میں دوسرے اساتذہ فیلوز کے ساتھ شےئرکیا ۔ ٹرننگ میں حصہ لینے والے اساتذہ نے ٹرننگ کے اِس آن لائن فیز میں نہایت دلچسی لی، اور اس کو سراہا۔ ٹرننگ کے دوران آئی سی ٹی لیول اور لرننگ لیول کو بھی بحث کا حصہ بنایا۔ اس موقع پر ایس اسی ٹیز صدر محمد ایوب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا۔ کہ مستقبل میں اس قسم کے ٹریننگ اساتذہ کے لئے ایک پلیٹ فارم کا حیثیت حاصل کر لے گا ، جو نہایت کار آمد اور مفید ثابت ہوگی۔ ٹریننگ کے اختتامی کلاسز میں شرکاء سے ٹریننگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اُن سے رائے بھی لی گئی، جس میں ڈی ایم خورشید خان نے نہایت دلچسپی ظاہر کی۔


Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/sededupk/public_html/news/inc/header.php:111) in /home/sededupk/public_html/news/post.php on line 43