تازہ ترین
ڈی ای او سوات کے تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری۔ گورنمنٹ پرائمری سکول وچ خوڑنویکلے کا تمام عملہ معطل ،مڈل سکول وچ خوڑ نویکلے کے ہیڈ ماسٹر کی سرزنش خیبر پختونخوا حکومت کے جانب سے اقبال ڈے پر چھٹی بر قرار رکھنے کا فیصلہ۔۔ تمام تعلیمی ادارے بند رہینگے۔ ڈی ڈی ای او سوات نومبر کو اقبال ڈے پر چھٹی نہیں ہوگی دفاتر اور اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ڈپٹی ڈی ای او سوات ذولفقار الملک احسان خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں نیا سکول یونیفارم متعارف کرانے کی غرض سے منگل کے دن پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ مشاورتی سیمینار منعقد ایس ای ڈی مڈل اینڈ پرائمری سکولز سپورٹس ایونٹ حافظ ڈاکٹرمحمد ابراہیم سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ای او تعینات، پہلے ہی دن کئی سکولوں کا دورہ، بچوں کے یونفارم پر شدید برہمی کا اظہار آواز استاد عوام ،والدین اور بالخصوص اساتذہ تک پہچانے کےلئےسوات ایجوکیشن اردووویب سائٹ

سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹی ڈبلیو ایف کا مشترکہ مرد و خواتین اساتذہ کیلئے ای۔ٹیکنالوجی پر ٹریننگ کا انعقاد

ٹریننگ میں شامل اساتذہ آنے والے نسل کیلئے نہایت مفید ثابت ہونگے۔ٹی ڈبلیو ایف کے طرف سے اساتذہ کو آنے والے نسل کیلئے وی ای پیز کا درجہ اور ای ٹیکنالوجی ٹیبلٹس دینے جیسے اقدامات قابل تحسین ہے۔ ڈی ڈی ای او ذولفقار الملک احسان ادارہ تعلیم و آگاہی سکھر، کراچی اور اب سوات میں اساتذہ کوجدید طریقوں سے ٹریننگ دینے کا کردار احسن طریقے سے ادا کررہی ہے۔ ڈی ایم خورشید خان ٹی ڈبلیو ایف اور سوات ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے زیر اہتمام اساتذہ کے لئے ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ڈبلیو ایف (استاد تا حد) کے زیر نگرانی سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک اساتذہ کیلئے پامیر ہوٹل منگورہ سوات میں ای ۔ٹیکنالوجی کے ذریعے فیز ٹو ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، جو 20اگست سے 31اگست تک صبح نو بجے سے چار بجے سے جاری رہے گا۔ افتتاحی دن سوات ایجوکیشن کے ڈی ای اوز ذولفقار الملک احسان اور شمیم اختر نے بھی بطور مہمان خصوصی شمولیت کی۔ اسی موقع پر دونوں افسران نے ٹی ڈبلیو ایف کے جدید طرز طریقہ کے اساتذہ کے ٹریننگ کو سراہا۔ ٹریننگ میں محمد عامر اور عباس حسین جیسے نامور ٹرینرز نے اپنے علم کے ذریعے ٹریننگ میں موجود اساتذہ کو دور جدید میں آئی ٹی ، برین اینڈ لرننگ سائنسز ،پراجیکٹ بیس لرننگ کے بدولت کس طرح بچوں کو تعلیم دی جا سکتی ہے، کے عنوان سے ٹریننگ دی۔ فیز ٹو کے اس ٹریننگ میں اساتذہ کے لئے آن لائن سات دن ٹریننگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔


Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/sededupk/public_html/news/inc/header.php:111) in /home/sededupk/public_html/news/post.php on line 43